• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جی میل کے نئے فیچرز متعارف ہونے والے ہیں

گوگل نے حال ہی میں جی میل میں نئی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جی میل کے صارفین کے لیے انٹر فیس کو زیادہ واضح اور استعمال میں آسان بنا یا جائے گا ،جس کےچند اسکرین شاٹ امریکی ویب سائٹ دی ورج نے پوسٹ کیے ہیں ،نئے لے آئوٹ میں جی میل کی سائیڈ بار کو نیا ڈیزائن دے کر اس میں کیلنڈر ،نوٹس لینے والی ایپ اور دیگر اہم امور کو شامل کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں آف لائن سپورٹ ، ریپلائی اور پریشان کرنے والی میلز کے لیے فیس بک کی طرح اسنوزآپشن بھی پیش کیے جارہے ہیں ۔اس طرح آپ لوگوں سے میٹنگ کے اوقات بھی یاد رکھ سکیں گے ۔

اس بار جی میل میں زیادہ ای میلز دیکھنے کی گنجائش کی گئی ہے ۔فیس بک نے حا ل ہی میں ’’سنوزبٹن ‘‘ کا آپشن شامل کیا ہے ،جس کو اب جی میل میں بھی شامل کیا جا رہا ہے ۔اس کے ذریعے ان باکس میں آنے والی پریشان کن ای میلز کو بھی وقتی طور پر خاموش کر ایا جاسکتا ہے اور آپ ان ای میلز کو دیکھ بھی نہیں سکیں گے ۔فی الوقت گوگل نے جی میل کے لیے تین لے آئوٹ کا اعلان کیا ہے ،جس میں سے آپ اپنی پسند کے لے آئوٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں ،پہلا ڈیفالٹ ویو ہے ،جس میں ڈاکو منٹس اور تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں ۔دوسرا کمفر ٹیبل ویو ہے ،جس میں اٹیچمنٹ نظر نہیں آئیں گی اور تیسرا کامپیکٹ ویو ہے ،جس میں بہت سے پیغامات ایک ہی صفحے پر دکھائی دیںگے ۔

ماہرین کے مطابق رواں سال جون تک جی میل میں یہ تمام آپشنزپیش کیے جائیں گے ،تاہم پہلے مرحلے میں نئے آپشن مخصوص اکائونٹس کوہی دیئے جائیں گے ،بعدازاں یہ عام دستیاب ہوں گے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین