• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریم اور روم کی جگہ نئی میموری تیار

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین نے ایک ایسی میموری تیار کی ہے ،جس کی مدد سے ریڈاونلی میموری (روم ) اور دوسری رینڈم ایکسیس میموری (ریم ) ختم ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق یہ نئی قسم کی ٹیکنالوجی کا شمار نہ ریم میں ہوتا ہے نہ روم میں۔چینی ماہرین نے جس طرح کی میموری پر کام کیا ہے وہ ان دونوں جہتوں کے لیے مفید ہے ۔ 

علاوہ ازیں یہ اس قابل بھی بناتی ہے کہ آپ میموری میں کب تک ڈیٹا کو رکھنا چاہیں گے ۔اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے سائنس داں زینگ وائی کے مطابق اس کام کے بعد بہت جلد لوگوں کے ہاتھ میں ایسی چھوٹی ڈسک بھی دیکھ سکیں گے ،جس میں ڈیٹا تین دن یا چند گھنٹوں کے لیے محفوظ ہوگا ۔

اس سے حفاظتی اور سیکورٹی معیارات کو بہت بہتر بنانا ممکن ہوگا ۔اس ایجاد کے بعد ایسے فلیش ڈرائیوز عام ہوجائیں گے ،جن کا ڈیٹا مقررہ وقت کے بعد ازخودڈیلیٹ ہوجائے گا ،بعدازاں ریم اور روم کے مقابلے میں ایک نئی میموری مارکیٹ میں دستیاب ہوگی ،تا ہم سائنس دانوں نے اب تک یہ نہیں بتا یا کہ ریم اور روم کی ضرورت ختم کرنے والی یہ چپ کب تک فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین