• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کر لیا

چین نے دنیا کا سب سے باریک شیشہ تیار کرلیا ہے،شیشہ بنانے والی چائنا ٹرائی مف انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ شیشہA-4سائز کی عام پیپر شیٹ کی موٹائی کے برابر ہے ۔

اس شیشہ کی موٹائی صرف اعشاریہ122ملی میٹر ہے تاہم انتہائی مضبوط شیشہ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیشے پر55گرام کی اسٹیل بال ایک میٹر کی بلندی سے گرائی گئی لیکن شیشے نے یہ ضرب برداشت کر لی اور شیشہ اپنی اصل حالت میں ہی موجود رہا۔

ماہرین کے مطابق اسٹیل بال شیشے پر گرانے کی شدت150کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی کار کی کسی دیوار سے ٹکرانے کی شدت  کے برابر ہے۔

گلاس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو زن کا کہنا ہے کہ الٹرا تھن یہ شیشہ الیکٹرانک ڈسپلے انڈسٹری کےلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،یہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین کا بھی بنیادی ضرورت  ہے۔

چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اعشاریہ 12 ملی میٹر کے الٹراتھن شیشے کی پیداوار سے مغربی ممالک کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور اس شیشے کی قیمت مغربی ممالک کے تیار کردہ باریک شیشے کی قیمت سے دو تہائی سے بھی کم ہے۔

تازہ ترین