• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عبایا،اسکارف....زینت بھی،وقار بھی


  • تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
  • ماڈل: روینا خان
  • عبایا، اسکارفس: حریر اسلامک ڈریسز
  • آرایش: لش بیوٹی سیلون بائے شیلا
  • عکّاسی: عرفان نجمی
  • لے آؤٹ: نوید رشید

’’ربِ کونین مِرے دِل کی دُعائیں سُن لے…مَیں ہوں بے چین مِرے دِل کی صدائیں سُن لے…شان اعلیٰ ہے تِری ،مالک و مختارہے تُو…مجھ کو معلوم ہے دنیا کا مددگار ہے تُو…مَیں ہوں کم زور، مجھے دولتِ ایماں دے دے…ناتواں بندے سے بھی دین کی خدمت لے لے…مَیں پریشان ہوں سرمایۂ راحت دے دے…اپنے محبوبؐ کی تُو سچّی محبّت دے دے …جس کے صدقے میں دوعالم کو بنایا تُونے…میرے محبوب جسے کہہ کر بُلایا تُونے…واسطہ اُس کا، گناہ گار کی بخشش کردے…اپنے اس بندۂ ناداں پہ نوازش کردے…نور، اسلام کا چہرے پہ منوّر کردے…ربِ کونین مِرے دِل کی دُعائیں سُن لے…۔‘‘کوئی بندہ سوز و گداز میں ڈوبے دِل سے’’یا اللہ‘‘ پکارے اور رحمتِ الٰہی جوش میں نہ آئے، ممکن نہیں۔دیر سویر ہوسکتی ہے، مگر وہ پاک ذات کسی سچّے سائل کو کبھی نامُراد نہیں لوٹنے دیتی کہ خالقِ کائنات تو اپنے بندوں سے ستّر ماؤں سے بھی زیادہ محبّت فرماتا ہے۔

عبایا،اسکارف....زینت بھی،وقار بھی

اور… تب ہی تو اُس نے ہم گناہ گاروں کے لیے’’رمضان المبارک‘‘ جیسا بابرکت مہینہ عطا فرمایا ہے کہ اس ماہِ خاص میں اُس کی رحمتیں، برکتیں ساون کی جھڑی کی طرح برستی ہیں۔ عبادات کا ہر ہر انداز سّتر گُنا زائد اجر کا حق دار قرار پاتا ہے۔ تب ہی تو بندہ ٔمومن کی بھی خواہش و تمنا ہوتی ہے کہ ایک ایک ساعت ذکرِ الٰہی کرتے، مَن میں پاکیزگی کے کئی دیئے روشن کرتے ہی گزرے اور بلاشبہ اس ماہِ مقدس میں جہاں باطنی پاکی پر دھیان دیا جاتا ہے، وہیں ظاہری حلیے کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔خاص طور پر خواتین کی تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسےسادہ و پاکیزہ ملبوسات اپنائیں کہ دیکھنے والی نگاہوں میں بھی تقدّس دَر آئے۔تو لیجیے، اس بار ہم نے اپنی بزم، موقعے کی عین مناسبت سے ہلکے و گہرے رنگوں کے عبایا اور اسکارفس ہی سے مرصّع کی ہے۔آج کل عبایا اور اسکارفس کے کئی جدید انداز رواج پارہے ہیں، تو اُن ہی کی ایک جھلک زیرِ نظر شوٹ میں بھی نمایاں ہے۔ذرا دیکھیے تو، میجنٹا رنگ، ایمبرائڈرڈ کلیوں والا عبایا کس قدر باوقار لگ رہا ہے۔ اسی طرح کفتان اسٹائل میں آف وائٹ اور کاسنی کا امتزاج بھی دیکھنے میں بے حد بھلا ہے۔ 

اسکارف اور عبایا کی سلیوز پر خُوب صُورت ایمبرائڈری ہے، تو بارڈرز پر ریڈی میڈ بیل کا استعمال بھی خوب نفاست سے کیا گیا ہے۔سیاہ عبایا کے ساتھ ملٹی شیڈڈ پرنٹڈ اَپر اسٹائلش لُک دے رہا ہے، تو ساتھ اَپر ہی سے ہم آہنگ ملٹی کلرز حجاب کا اسٹائل بھی جداگانہ ہے۔ پھر ایک طرف ڈارک میجنٹا رنگ میں ڈبل لیئر عبایا اور اسکارف کے اطراف میں بیڈز کی ہم آمیزی جچ رہی ہے، تو دوسری طرف گہرے سُرمئی اور جامنی کے امتزاج میں سیلف پرنٹڈ ڈبل لیئر عبایا کا انداز بھی خُوب ہے۔اَپر پلین سُرمئی ہے، تو اِنر پرنٹڈ، جب کہ حجاب اِنر اور اَپر دونوں کی ہم آمیزی لیے ہوئے ہے۔

ماہِ صیام میں منعقدہ ہلکی پھلکی افطار پارٹیز میں شرکت کے لیے اِن دِل کش اور دیدہ زیب عبایا اور اسکارفس میں سے کوئی بھی انداز منتخب کرلیں،

چاروں اَور تقدّس و پاکیزگی کے چراغ روشن محسوس ہوں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین