• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلے کا نشان نہ ملنے پر عائشہ گلالئی عدالت جائیں گی

عائشہ گلالئی کاانتخابی نشان ’’بلا ‘‘نہ ملنے پر عدالت جانے کا اعلان

عائشہ گلالئی نے انتخابی نشان ’’بلا ‘‘نہ ملنے پر عدالت جانے کا اعلان کیاہے،عائشہ گلا لئی اگلے عام انتخابات میں بلے کے نشان کی خواہش مند تھیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف گلا لئی گروپ کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کرکٹ کے بلے کی الاٹ منٹ کے لئے در خواست دی تھی تاہم ان کی خواہش پر یہ نشان انہیں نہ مل سکا جس پر انہوں نے مخصوص جذباتی انداز میں کہا کہ وہ بلے کے نشان کیلئے قانونی مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کریں گی۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف گلا لئی گروپ کو ’’ریکٹ‘‘ کا نشان الاٹ کیا ہے۔

تازہ ترین