• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول


دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔

رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہشندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری اسٹائل پولو کھیلا جائے گا۔

دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول

تاریخ میں پہلی مرتبہفیلڈ لائٹس میں پولو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چترال اور گلگت کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سیاحوں کی بھر پور لطف اندوزی کے لئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول

ضلعی انتظامیہ کے رضاکار ہر اینٹری پوائنٹس پر مہمانوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے واش رومز اور صاف پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔


بڑی تعداد میں سیاحوں کی شندور آمد کے پیش نظر لواری ٹنل گیارہ جولائی تک مکمل کھلارہے گا۔سیاحوں کی آسانی کےلئے ا سپیشل ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو کوئی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں 0943-412519نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

رنگا رنگ پولو فیسٹیول تین روز تک یعنی سات سے نو جولائی جاری رہے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین