لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ گال گیڈت حقیقی زندگی میں ہیرو بن گئیں،اسرائیلی نژاد اداکارہ ڈی سی سپر ہیرو ونڈر ویمن ادا کرنے کے حوالے سے معروف ہیں، نے اپنے معروف سپر ہیرو لباس میں ریاست ورجینیا میں اننادلے میں بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا۔ گال گیڈٹ نے اب تک تین فلموں بیٹ مین ورسز سپرمین، ونڈر ویمن اور جسٹس لیگ میں سپر ہیرو کے کردار ادا کئے ہیں۔ اس وقت اداکارہ ونڈر ویمن کے سیکوئل ونڈر ویمن 1984 کی عکسبندی میں مصروف ہیں،جو آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔انوا چلدرنز اسپتال کے ڈاکٹر لوکاس کولازو نے ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے اسپتال کا دورہ کرنے کیلئے گال گیڈٹ آپ کا شکریہ، آپ حقیقی ونڈر ویمن ہیں، بچوںاور اپستال کے عملے کو بہت اچھا لگا۔
ڈاکٹر لوکاس اور اداکارہ کے مداحوں کے اکاونٹس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں گال گیڈٹ بچوں اور عملے کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ونڈر ویمن نے دنیا بھر میں 821.8 ملین ڈالر کمائے اور متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ڈائریکٹر پیٹی جینکنز امریکن سپر ہیرو مووی بنانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔فلم اب تک کسی خاتون کی ڈائریکٹ کردہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ونڈر ویمن دیگر ڈی سی فلم یونیورس موویز سے ایک قدم آگے تھی،اس کا مزاج سنجیدہ تھا۔پیٹی جینکنز نے نے سینما یونیورس میں پہلے کئے گئے کام کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ہلکے پھلکے انداز میں مزید رنگوں کے ساتھ فلم بنائی۔