اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے منگل کو نیوز کانفرنس میں الیکشن 2018 کے حوالے سے جیو نیوز کے سلوگن’’ پاکستان کو ووٹ دو‘‘ کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ میڈیا میں ’’ پاکستان کو ووٹ دو‘‘ بہت اچھا پیغام چل رہا ہے اورہمارا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ایسا ماحول فراہم کریں کہ ووٹرز باہر نکلیں اور اپنی مرضی سے ووٹ دیں تاکہ ٹرن آئوٹ زیادہ ہوسکے۔