کراچی (نیوز ڈیسک )سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین نےپشاور میں اے این پی کے انتخابی جلسے پر خودکش حملے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےدھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹوکی طرف سے اے این پی کے جلسے میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کس کس کو انتخابی عمل سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔قوم کو معلوم ہونا چاہئے دہشتگرد کیا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہارون بلور کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف مےاظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ملک میں جمہوریت روکنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں، دہشتگرد کل بھی ناکام ہوئے تھے آج بھی ناکام ہوں گے ۔ آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کی ۔ گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑااورنگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)دوست محمد نے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔جاری کردہ بیانات کے مطابق انہوں نےاے این پی کے رہنماء بیرسٹر ہارون بلور سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔گورنراوروزیراعلیٰ نے شہداء کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلور خاندان نے اپنی تین نسلوں کی قربانی دی ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوئینرڈاکٹر خالد مقبول، سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےبم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ان رہنمائون نے ہارون بلور کی شہادت اور کئی افراد کے ذخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے ہارون بلورسمیت دیگر افراد کی شہادت پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیکورٹی ناہلی قرار دیا ہے۔