• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہالی ووڈ فلم ’کرسٹوفر روبن‘ کا نیا ٹریلر جاری


کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’گُڈ بائے کرسٹوفر روبن‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارمارک فروسٹر کی ڈزنی اسٹوڈیو ز کے تحت بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور ونی دی پُوہ کے خالق A . A. Milneکی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست ونی دی پوہ کے ساتھ ملکر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونے والے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے۔

نئی ہالی ووڈ فلم ’کرسٹوفر روبن‘ کا نیا ٹریلر جاری

واضح رہے کہ ونی دی پوہ نامی کارٹون کردارنے دنیا بھر میں ایسی شہرت حاصل کی کہ اس کے خالق کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد اس کارٹون کی شہرت کم نہ ہوئی اور اب تک کئی نسلیں ونی دی پُوہ کی دیوانی ہیں۔

بریگھم ٹیلر اور کرسٹین بر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارایوان میکگریگر، ہیلے ایٹول، ٹوبی جونز،جم کمنگز، پیٹر کیپالڈی،راجر ایشٹن اور اولیور فورڈ سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

کرسٹو فر اور اس کے دوست ونی دی پوہ کی لازوال دوستی کی خوبصورت کہانی کی عکاس یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال3اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تازہ ترین