• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: غار میں پھنسے بچوں اور کوچ کو باہر نکال لیا گیا


گذشتہ کئی دنوں سے تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے بچوں کی فٹبال ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں اورکوچ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

اس مشکل اور طویل ترین ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر جہاں ان ننھے کھلاڑیوں اور کوچ کو نئی زندگی ملی وہیں دنیا بھر سے اس پر مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ انتھک محنت کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بھی اپنی کامیابی پر جشن مناتے ہوئے خوب ہلہ گلہ،ڈانس اور گانے گنگنائے۔

تھائی لینڈ: غار میں پھنسے بچوں اور کوچ کو باہر نکال لیا گیا

دوسری جانب فیفا فیڈریشن نے بھی بچوں کی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی تاہم ڈاکٹرز نے طبی علاج کے باعث سفر سے روک دیا۔

واضح رہے اٹھارہ روز قبل تھائی کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے علاقے میں بچوں کی ٹیم جن کی عمریں 11سے 16سال تھی اپنے کوچ کے ساتھ غاروں کی سیرکے لیے گئےتھے اور شدید بارشوں کے باعث وہیں پھنس گئے۔

مختلف ریسکیو اداروں کی ٹیموں نے پہلے چار اور پھر باقی افراد کوبھی بحفاظت غار میں سے ریسکیو کرلیا ۔

تازہ ترین