چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن دیمک نہیں،کینسر ہے،احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین نیب جاویداقبال نے کوئٹہ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو انتقامی کارروائی اور سیاست میں دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں،نیب کی وجہ سے ملک کا نظام رک گیا ہے،ایسا الزام سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہم جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے،نیب کو الیکشن میں بھی دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں۔کرپشن سے متعلق روزانہ تقریباً ڈھائی سو شکایات موصول ہوتی ہیں،نیب پر لگائے جانےوالےالزامات بے بنیاد ہیں،نیب جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں۔
جاویداقبال نے کہا کہ کرپشن کی شکایات کا آہستہ آہستہ ازالہ ہو جائے گا،اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا،نیب کرپشن کےخلاف صاف طریقےسےاپنےفرائض ادا کررہاہے،ہمیں ہرایک کی عزت نفس کاخیال ہے۔
چیئرمین نیب نےکہا کہ الیکشن کےبعدبلوچستان کےدومزیدوزرائےاعلیٰ کےبارےمیں انکوائری کی جائیگی،اگرکسی سےپوچھاجائے5لاکھ والاکام5کروڑروپےمیں کیسےہواتواس میں کیاگستاخی ہوئی؟