• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اورایشان کھترنے اعتراف کیا ہے کہ دونوں آج تک کالج نہیں گئے۔

جھانوی کپور کبھی کالج نہیں گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایشان اور جھانوی نے اعتراف کیا کہ وہ دونوں ان پڑھ ہیں۔ دونوں نے صرف ہائی اسکول پاس کیا ہے اور کبھی کالج کی شکل بھی نہیں دیکھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی صحافی نے دونوں کا انٹرویو کے ایک کلاس روم میں لیا،اسکول کا ماحول دیکھ کر جھانوی تھوڑی پریشان نظر آئیں اور کہا ایسا لگ رہا ہے جیسے میں امتحان دینے آئی ہوں۔

جھانوی کپور کبھی کالج نہیں گئیں

اس موقع پر ایشان نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ دوبارہ کلاس روم میں بیٹھیں۔

تعلیم کے حوالے سے پوچھے جانےو الے سوال پر جھانوی نے کہا کہ وہ بارہویں کلاس میں پڑھ رہی تھیں اور کالج نہیں گئیں۔

جھانوی کپور کبھی کالج نہیں گئیں

جھانوی نے مذاق کرتے ہوئے کہا وہ ان پڑھ ہیں جبکہ ایشان کھتر نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کالج نہیں گئے انہوں نے اے لیول مکمل کرنے کے بعد پڑھائی سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ایشان کھتر اور جھانوی کپور ان دنوں زوروشورسے اپنی پہلی فلم’’دھڑک‘‘کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔


فلم دھڑک کی اسکریننگ ہوئی جس میں جانھوی کپور، خوشی کپور، بوی کپور، انیل کپور، سونم کپور، ورون دھون،ریکھا،مادحوری ڈکشٹ،شاہد کپور، ایشان و دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔

فلم’’دھڑک‘‘ آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلم کو پاکستان میں بھی نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین