• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ نہ دینے پر اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ

فیصل آباد میں مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے بھتہ کا تقاضا پورا نہ ہونے پر اسٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے اداکارہ کا شوہر زخمی ہو گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسٹیج اداکارہ شیز ا بٹ مقامی تھیٹر میں پرفارم کرنے کیلئے فیصل آباد آئی تو ملزمان نے اس کے شوہر کے موبائل فون پر کال کر کے 25 ہزار روپے بھتہ طلب کیا۔

24 اگست کی رات اداکارہ منصور آباد کے علاقہ میں واقع تھیڑ میں پرفارمنس کیلئے پہنچی تو ملزمان نے تھیٹر کے باہر اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں اداکارہ کا شوہر مٹھو بٹ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس نے تھانہ منصور آباد میں ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین