• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول فیس 5فیصد سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے،سرکلر جاری

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کےلئے سرکلر جاری کردیا ہے ۔

سرکلر کے مطابق نجی اسکول ٹیوشن فیس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتے،پرائیویٹ اسکولز 5فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کریں یا اسے آئندہ مہینوں کی فیس میں ایڈجسٹ کریں ۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول سندھ منسوب صدیقی نے کہا کہ عدالتی حکم تمام نجی اسکولزاوران کے طلبہ پر لاگو ہوگا۔عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق محکمہ تعلیم سے آخری منظورشدہ فیس شیڈول میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین