• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ڈی این اے اور فارنزنک لیب کے قیام کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس کے ساتھ ڈی این اے اور فارنزنک لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں ڈی این اے اور فارنزک لیب بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس سے اشتراک کیا ہے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس میں لڑکیوں کے ہاسٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈی این اے اور فارنزک لیب کے لیے مشینری اور فنڈز محکمہ صحت فراہم کرےگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے اور فارنزک کے ٹیسٹ محکمہ صحت مفت کرائے گا، محکمہ صحت سندھ تحقیق کے لیے مختص رقم سے لیب کے لیے آلات خریدے گا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں خواتین میں بریسٹ کینسر اور اسٹیم سیل پر آئی سی سی بی ایس کے ساتھ کام کیا جائے گا،بدقسمتی سے جامعات کو ماضی میں جدید تحقیق کے مراکز کے بجائے سیاسی اکھاڑا بنایا گیا۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ مل کر م آئی سی سی بی کے ساتھ کر مختلف مساٗئل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تقریب میں وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر عطاء الرحمان نے بھی موجود تھے۔

تازہ ترین