• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان دنوں ہر طرف کیٹو جینک ڈائٹ کا چرچا ہے، سیلیبرٹیز ہی نہیں عام خواتین بھی کیٹو جینک ڈائٹ پر زور وشور سے عمل پیرا ہیں ۔ہونا بھی چاہیے کیونکہ منفرد اور طبی فوائد سے بھرپور کیٹو ڈائٹ، خواتین میں تیزی سے وزن گھٹانے کا سبب جو بن رہی ہے۔ منفرد اس لیے کہ کیٹو جینک ڈائٹ سے قبل یہ تصور عام تھا کہ زیادہ چکنائی کا مطلب زیادہ موٹاپا ہے۔ اسی لیے تو ڈاکٹر بھی کم سے کم مرغن غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایسے میں یہ بات یقیناً حیرت کا سبب بنی کہ کیٹو جینک ڈائٹ ایک ایسی خوراک ہے، جس میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس ڈائٹ میں تقریباً 70 فیصد چکنائی، 25 فیصد پروٹین اور تقریباً 5 فیصد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ 

اس ڈائٹ کے تحت یہ کہا جاتا ہے کہ کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران تمام پھلوں کا زیادہ استعمال فائدہ مند نہیں(مثال کے طور پر ایک کپ بلو بیریز18گرام کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہےجو کہ کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران پورے دن کے لیے کاربوہائیڈریٹس کی مقدار سےزیادہ ہے ) لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چکنائی کی زیادہ مقدار مثلاً مکھن ،پنیر اور گوشت بھاری ثابت ہوتے ہیں اس لیے کچھ پھلوں کا استعمال کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران بھی کیا جاسکتا ہے۔ جی ہاں! اگر آپ کیٹو جینک ڈائٹ پر عمل کررہے ہیں تب بھی کچھ پھل بلا جھجک استعمال کرسکتے ہیں، وہ پھل کون سے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو ایک ایسا پھل ہےجو زیادہ تر سیلیبرٹیز کے ڈائٹ پلان میں شامل ہے۔ایواکاڈو میں کاربوہائیڈریٹس نہایت قلیل مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جس کی بدولت وزن کم کرنے میں نہایت آسانی ہو جاتی ہے اور صحت بھی اچھی رہتی ہے۔نیشنل نیوٹریشن ڈیٹا بیس کے مطابق آدھے ایواکاڈو میں 15فیصد صحت مند چربی جبکہ 2گرام اصلی کاربوہائیڈریٹس کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ڈائٹیشن سارہ جدین کے مطابق وزن کم کرنےکی اسموتھی کے لیے ایواکاڈوایک اچھا اضافہ ہے، جس کے باعث اس پھل کو سیکریٹ ڈائٹ آف سِلم ویمن میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

زیتون

زیتون کا تیل اور اس کے فوائد تو اکثروبیشتر ہماری معلومات میں آتے رہتے ہیں لیکن اس پھل کے فوائدسے بہت سے لوگ اب تک لاعلم ہیں۔ کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران اس پھل کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔سارہ جدین کے مطابق 10زیتون کے دانوں میں 3گرام چربی جبکہ 1.5گرام کاربوہائیڈریٹ کی مقدار موجود ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نمکین اور سوڈیم سے بھرپور ہوتے ہیں جس کے باعث کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران اس پھل کا استعمال آپ کے لیے مفید ہے۔

کھوپرا

کھوپرے کا شمار خشک پھلوں میں کیا جاتا ہے۔ آدھا کپ کدوکش کیے ہوئے کھوپرے میں13گرام چربی اور 2.5گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتا ہے۔ یہی نہیں شوگر کی بھی خاصی مقدار کھوپرے میں پائی جاتی ہے، اس لیے خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پھیکا کھوپرا خریدا جائے۔

بلیک بیریز

بلیک بیری میں فائبر کی اچھی خاصی تعداد مقدار ہوتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ بلو بیریز میں 1.5گرام کاربوہائیڈریٹ کی مقدار موجود ہوتی ہےلہذا کیٹو ڈائٹ کے دوران اس پھل کو صبح کے اوقات میں دہی میں شامل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

رس بیری

رس بیری میں وٹامن اے اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، یہ پھل ہماری روزمرہ ضرورت کا 14فیصدوٹامنAاور18فیصد وٹامنCپورا کرتا ہے۔اس کے ہر100گرام سے تقریباً 4گرام پروٹین بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ وٹامنBکمپلیکس کا خزانہ ہے جبکہ اس میں تھائیمین، نیاسین اور کئی معدنیات جیسے آئرن، فاسفورس،کیلشیم بھی پائے جاتے ہیں، یعنی یہ ایک چھوٹے سے دانے میں قدرت کی طرف سے غذاکا بیش بہا خزانہ ہے۔ نیشنل نیوٹریشن ڈیٹا بیس کے مطابق ایک چوتھائی رس بیری کے کپ میں 1.5گرام کاربوہائیڈریٹس کی مقدار موجود ہوتی ہے۔چنانچہ سارہ جدین کے مطابق اس پھل کوکیٹو جینک ڈائٹ کے دوران سلاد یا کیٹو فرینڈلی میٹھی ڈشز کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری تو ہر ایک کی پسندیدہ ہوتی ہے چنانچہ اسے دورانِ ڈائٹ چھوڑنا کافی مشکل ثابت ہوسکتا تھا لیکن ڈریے نہیں کیونکہ کیٹو جینک ڈائٹ کے دوران آپ اس پھل کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک چوتھائی اسٹرابیری کے کپ میں دوگرام کاربوہائیڈریٹس کی مقدار موجود ہوتی ہے۔

ٹماٹر

جی ہاں!لال لال ٹماٹروں کو بھی آپ اپنی کیٹو جینک ڈائٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ آدھا کپ ٹماٹروں میں دو گرام کاربوہائیڈریٹس کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آج ہی ان پھلوں کو اپنی کیٹو جینک ڈائٹ کا حصہ بنائیں اور مزے اڑائیں۔

تازہ ترین