• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ماڈلز کی چاکلیٹ ڈریسز کے ساتھ کیٹ واک


پیرس میں24ویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقادکیا گیا جس میںسینکڑوں شرکاء نے چاکلیٹ سے تیار کردہ پروڈکٹس پیش کیں۔ماڈلز نےبھی ریمپ پر چاکلیٹ ڈریسز کے ساتھ کیٹ واک کی۔

پیرس میں ہر سال ایک انو کھے فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیب تن کیے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پیرس میں اس سال24ویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو Salon du Chocolate کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شرکاء نے ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ شوز،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی مختلف پروڈکٹس پیش کیں جبکہ مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چا کلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف اقسام کی ورکشاپ کا انعقا د کیا جا تا ہے۔

31اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ چاکلیٹ فیسٹیول 4نومبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین