• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا بلوں کی درستی کے عمل میں غیر معمولی تاخیر ، 6 ہزار سے زائد درخواستیں التوا کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا افسران کی جانب سے بلوں کی درستی کے لئے تصدیقی عمل میں غیر معمولی تاخیر کے باعث 6 ہزار سے زائد درخواستیں التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے صارفین واسا آفس میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں،ذرائع نے بتایا کہ 3 ماہ کے دوران واسا کے پاس 6 ہزار سے زائد صارفین کی طرف سے درخواستیں دی گئی ہیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ بلوں کو ٹھیک کروانے کے لئے افسران ہی دفاتر میں نہیں ملتے، کبھی ریکوری انسپکٹر، سرکل انچارج تو کبھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور کبھی ڈائریکٹر، ڈپٹی ایم ڈی اور پھر ایم ڈی کی بلوں پر تصدیقی دستخط اور ان کی چھان بین کا طریقہ کار ذہنی طور پر زچ کرنے کے برابر ہے، ایک بل کی درستی کا عمل میں 2 سے 3ماہ کر دیا گیا ہے، صافرین نے کہا ہے کہ بلوں کی درستی کے لئے طریقہ کار ون ونڈو میں درخواست جمع کوائی جائے جس پر ریکوری انسپکٹر سروے کرے، سرکل انچارج اس بل کی تصدیق کرے اور ڈائریکٹر ریکوری بل درستی کی حتمی منظوری دے تو یہ بلوں کے درست کئے جانے کا عمل نہ صرف مختصر ہو گا بلکہ کوئی بھی بل التوا میں نہیں جائے گا جبکہ واسا کی ریکوری میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین