• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر : آئسکریم بیچنے کا دلچسپ انداز، برطانوی نوجوان پریشان

یوں تو آپ نے آئسکریم کئی بار خریدی ہوگی لیکن جناب قطر میں آئسکریم خریدنا کچھ اتنا بھی آسان نہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس کیلئے آئسکریم کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔


یہ مناظرقطر کے دارالحکومت دوحہ کی مشہور مارکٹ Souq Waqif دیکھے گئے جہاں ایک آئسکریم سیلر کے دلچسپ انداز نے برطانوی نوجوان کو مشکل میں ڈال دیا۔ نوجوان جب بھی آئسکریم کون پکڑنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتا دکاندا ایسی ٹرکس استعمال کرتاکہ کون ہاتھوں سے بار بار نکل جاتی۔

کئی بار نوجوان کو تنگ کرنے کے بعد دکاندار نے بلاآخر آئسکریم اُسے دے ہی دی جبکہ نوجوان نے بھی اس انداز کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین