• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ریونیو بورڈنےانتقالات کی فیسوں میں کئی سوگنا اضافہ کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب میں ریونیو بورڈ کے حکام نے زرعی ،سکنی اور کمرشل رقبوں کے انتقالات کی فیسوں میں کئی سو گنا اضافہ کردیا، قصبہ اول ،ثانی ثالث چہارم کے موضعات کے مرتبہ کردہ شیڈول میں اوسط پیداوار 7سے 8لاکھ سے یکدم بڑھا کرساڈھے 17لاکھ اور 20لاکھ روپے کردی گئی اس کے علاوہ کئی ٹیکسسز کی شرح میں بھی اضافہ کردیا گیا ہےجس سے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے ضلع ٹیکس گین ٹیکس آمدنی ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں جبکہ فائلر اور نان فائلر کو کوئی سہولت نہیں سب برابر ہیں اسی طرح رجسٹری برانچ میں بھی لوگوں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، غیر آباد ،بنجر رقبوں کو بھی کوئی رعایت نہیں دی گئ ہ، ہےاس حوالے سے لینڈ ریکارڈ حکام نے بتایا کہ حکومت نے انتقال فیس ،جائداد منتقلی فیسوں کے ساتھ ٹیکس عائد کئے ہوئے ہیں اس کے علاوہ فی ایکڑ اوسط شرح بیعہ میں اضافہ ریونیو بورڈ کے حکام نے مقرر کی ہے جو فیس مقرر کی ہے اس کے مطابق 3فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ ایک فی صد ضلع ٹیکس کے ساتھ گین ٹیکس بھی وصول کیا جاتا ہے، کسانوں نے اپیل کی ہےکہ انتقالات میں دو قسم کی رعایت دی جائے ورثت کے انتقالات کے اندراج کو مفت اور آسان بنایا جائے یتیم اور بیوگان کو سہولت دی جائے اسی طرح ایک ہی موضع میں تبادلے کے انتقالات کے اندارج کو بھی مفت کردیا جائے ۔
تازہ ترین