• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد


چین میں سالانہ ونٹر فشنگ فیسٹیول کا انعقاد ہے جس میں سیکڑوں ماہی گیر سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔

چین کے صوبے Jilinکی Chaganنامی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے کے 17ویں سالانہ فیسٹیول چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے شرکت کی اور سخت سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ میلے میں ماہی گیروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو رنگ برنگی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ مقابلے کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین