کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA)نے اعلان کیا ہے آج (منگل) رات بارہ بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون کار آمد ہونگے اس کے علاوہ تمام اسمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردئیے جائیں گے ، پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق ، تاہم موبائل فون چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یاآج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کئے جائیں گے انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کردے گایا سراغ لگا کر استعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا ، پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک نظام وضع کر لیا ہے ، ماضی میں لاکھوں روپے مالیت کے کئی ہزار موبائل فون چھینے اور فروخت کردیئے گئے مگر پی ٹی اے یا سی پی ایل سی میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹریس نہ ہوسکے اس سلسلے میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسافر باہر سےموبائل فون لاتا ہے تو ایئر پورٹ پر ٹیکس ادا کرکے اسے قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔