• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا

سرگودھا میں دولہا کو اس کی دلہن نے لوٹ لیا ، 28 سالہ دلہن اپنے 70 سالہ دولہے کا سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئی ۔

دولہا کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے اس کا رشتہ کروایا تھا مگر اب پتا چلا کہ وہ جعل ساز تھے۔


یہ واقعہ سرگودھا میں پیش آیا جہاں 70 سال کے دولھا کے ساتھ ہاتھ ہوگیااس کی 28 سالہ دلہن نےاپنے ہی دولہا کو لوٹ لیا۔

دلہن دولہا کو نشہ آور دودھ پلا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی۔

باباغلام مصطفیٰ نے بتایا کہ بھلوال کی رہائشی خاتون نے 28 سالہ نجمہ سے اس کی شادی کروائی تھی۔

دلہن نے پہلی ہی رات دودھ میں نشہ آور شے ملائی اور اسے بے ہوش کرکے گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر اشیا لے کر فرار ہو گئی۔

غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کے زیورات لے کر فرار ہونے کے بعد اسے پتا چلا کہ نکاح خواں بھی جعلی تھا اور گواہ بھی جعل سازتھے۔

تازہ ترین