• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرگٹر کاپانی کیوں پھینکا ؟


فکس اٹ کےبانی عالم گیر خان کو وزیر اعلی ہائوس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا،عالم گیر خان سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمےمیں نامزد سیف اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں روڈ بند کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جس میںوہ سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی لے آئےاور اسے لاکر وزیر اعلیٰ ہائوس کے دروازے پر پھینک دیا ۔

عالمگیرخان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے ، اداروں سے بات کر کر کے تھک چکا تھا مجبور ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

تازہ ترین