• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےاسکولز کےالزامات مسترد کر دیئے

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چند اسکولز کےمشترکہ گروپ کی طرف سے لگائے جانے والے من گھڑت الزامات کو مسترد کر دیئے۔

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چند سابق اسکول آپریٹرز (جن کے ساتھ معاہدے فاؤنڈیشن کی طرف سے مالیاتی اور تکنیکی مدد کے باوجود طالب علموں کو غیر معیاری خدمات کی بنا پر ختم کر دیئے گئے ہیں ) اور وہ اسکول شراکت دار جن کو قانونی طور پر مالیاتی بدعنوانیوں یا غلط دستاویزات کی فراہمی کی بنا پر قانونی نوٹس جاری کیا جا چکا ہے ان دونوں گروپس نے مشترکہ طور پر مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے خلاف ایک مہم شروع کردی ہے۔

SEF نے تعلیم کے شعبے میں کچھ قابلِ ذکر سنگ میلوں کو حاصل کیا ہے،جیسا کہ گزشتہ چند سالوں میں اسکول کے داخلوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ اور اس وقت تک 2400 سے زیادہ ایس ای ایف اسسٹنٹ اسکول / سینٹرز کے نیٹ ورک کے ذریعے 5 لاکھ سے زائد طلباءکو صوبے کے تمام اضلاع میں مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی؛ فاؤنڈیشن فی الحال 988 اسکول کے شراکت دار / آپریٹرز کے ساتھ کام کررہا ہے اور یہ صرف چند سابق اور موجودہ SEF شراکت دار / آپریٹرز ہیں جو خود بد عنوانی میں ملوث ہیں اور ادارے کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد بے بنیاد نامناسب الزامات کے ذریعے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ طالبعلموں کے مفادات کو برقرار رکھنے کے لئے ادارہ قانونی طور پر اسکول پارٹنر / شراکتدار کو معاہدے کے ذریعے پابند کرتا ہے اور صرف ان اسکول شراکت دار وں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے جو معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور جس کے ثبوت بھی حاصل کئے جا چکے ہوتے ہیں۔

SEF کی تبدیلی کی حکمت عملی کےتحت بد عنوان اسکول پارٹنر / شراکت دار کو ہٹا کر اسکولوں کو کسی اہل شراکت دار کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ فاؤنڈیشن طالب علموں کے مفادات کی حفاظت کرتی ہے اور اسی لئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ فاؤنڈیشن کی مالی امداد طلباء کی تعلیمی خدمات کی فراہمی اور اسکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت کی مد میں استعمال کی جانی چاہئے۔

تازہ ترین