سابق چیئرمین ہاوسنگ اسکیم منظر عباس سمیت 5 ملزمان کی درخواست ضمانت آج خارج کردی گئی ان پر 50 کڑور روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
احتساب عدالت نے ملزمان پر کرپشن ثابت ہونے پر سزا سنا ئی ۔واضح رہے کہ ملزمان نے کیس کا فیصلہ آنے سے پہلےدرخواست ضمانت دائر کی تھی جوکہ آج خارج کردی گئی لہٰذا سزا کے بعد ملزمان کی درخواستیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔
نیب نے موقف دیا کہ ملزمان نے خیرپور، لاڑکانہ،کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ اور تھر پارکر میں 2100 مکانات تعمیر کرکے دینے تھے مگر ایک بھی مکان تیار نہیں کرایا۔