فیصل آباد میں محکمہ صحت نے عوام کو مچھروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، شہر میں ڈینگی اور ملیریا کا خطرہ بڑھ گیا۔
شہریوں نے مچھروں کا مقابلہ کرنے کے لیے مچھر دانیوں کی خریداری شروع کر دی، جس کے بعد اہم شاہراہوں کے کنارے مچھر دانیوں کی عارضی دکانیں لگ گئیں۔
شہر میں مچھروں کی بہتات سے پریشان لوگوں نے محکمہ صحت کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے بعد اب خود مچھروں سے نپٹنے کے لیے تیاریا ں شروع کر دی ہیں، اس لیے اکثر شہری مچھر دایناں اور مچھر مار اسپرے خریدتے دکھائی دیتے ہیں۔
مچھر دانیوں کی طلب میں اضافے کے ساتھ سڑکوں کے کنارے عارضی دکانیں بھی قائم ہو گئی ہیں، جہاں بازار سے بارعایت مچھر دانیاں دستیاب ہیں۔
مچھروں کی یلغار سے بچنے کے لیے شہریوں کی کوششیں اپنی جگہ لیکن مچھروں کے تدراک کے لیے محکمہ صحت کو مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔