• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اجلاس، اومنی گروپ کے غنی مجید سمیت 6 ریفرنسز کی منظوری

اسلام آباد(طاہرخلیل ) نیب نے اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو خواجہ عبدالغنی مجید اور دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی، جبکہ کرپشن کے 6؍ریفرنس احتساب عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔جس میں افتخار رحیم خان سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوردی گئی۔ ملزمان پرمبینہ طورپربدعنوانی اور فنڈزمیں خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔ جس سے خزانے کو تقریبا466 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اسکے علاوہ غلام سرور سندھو، سابق ڈائریکٹر اربن پلاننگ ، سی ڈی اے اور دیگرکیخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی۔ملزموں پر مبینہ طورپربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیومیں شٹل بس سروس کیلئے 4.5ایکڑزمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔جس سے خزانے کو 408.32ملین روپے کانقصان پہنچا۔ محمد حسین سید سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور دیگرکیخلاف بھی بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی۔ ملزموں پرمبینہ طور پر اختیارات کا نا جا ئز استعمال کرتے ہوئے فلاحی مقاصد کیلئے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طورپرالاٹ کرنے کا الزام ہے۔
تازہ ترین