• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس کا تجربہ بہت اچھا، مزید توسیع دینی چاہئے،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نعیم بخاری پی ٹی آئی میں ہیں لیکن وہ پروفیشنل وکیل بھی ہیں، نعیم بخاری کی خدمات حاصل کرنے سے نیب سیاست زدہ نہیں ہوگا،چیف جسٹس کا ماڈل کورٹس کا تجربہ بہت اچھا ہے اسے مزید توسیع دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار محمل سرفراز، بینظیر شاہ، ارشاد بھٹی، مظہر عباس اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کیا نعیم بخاری کی خدمات حاصل کرنا نیب کے سیاست زدہ ہونے کے تاثر کو تقویت دے گا؟ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری کی خدمات حاصل کرنے سے نیب سیاست زدہ نہیں ہوگا، نعیم بخاری پی ٹی آئی میں ہیں لیکن پروفیشنل وکیل بھی ہیں،پی پی رہنما اعتزاز احسن نواز شریف کے وکیل رہے، سلمان اکرم راجہ اصغر خان کیس میں نواز شریف کیخلاف وکیل تھے پھر نواز شریف کے وکیل رہے، سپریم کورٹ نے انہیں کہا کہ آپ ایک طرف ہاؤس آف شریف کے بچوں کے وکیل ہیں تو دوسری طرف پیمرا کے وکیل ہیں یہ کیا کررہے ہیں، خواجہ حارث نواز شریف کے وکیل تھے جبکہ ای او بی آئی کے بھی وکیل ہیں، اکرم شیخ سرکاری طور پر مشرف کیس میں پراسیکیوٹر تھے اور وہ ن لیگ کے کیس بھی لڑتے رہے۔محمل سرفراز نے کہا کہ نیب نے نعیم بخاری کو وکیل بنا کر ہاؤس آف شریف کو سیاسی پیغام دیا ہے۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ تاثر یہی بنے گا کہ نیب نے کسی کے کہنے پر ان کی خدمات حاصل کیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نعیم بخاری پوری زندگی وکیل سے زیادہ انٹرٹینر رہے ہیں۔بینظیر شاہ نے کہا کہ نیب کو بتانا ہوگا کہ علیم خان اور پرویز الٰہی کے کیسوں کیلئے نعیم بخاری کی خدمات حاصل کیوں نہیں کیں۔دوسرے سوال فیصل واوڈا کا ایک اور دعویٰ کہ 28ہزار نوکریاں اس سال صرف انکی وزارت میں ہوں گی،کیا فیصل واوڈا اپنے بیان پر پورا اتریں گے؟حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے چراغ ہیں مگر یہی چراغ بجھیں گے تو ملک میں روشنیاں ہوں گی۔
تازہ ترین