• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترالی لڑکیوں کو فٹبال ٹریننگ د ینے و ا لی کرشمہ کو دھمکیوں کا سامنا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ جو شخص کسی مرد کو صاحبہ کہے وہ دراصل مردوں کو بہت برترسمجھتا اور عورت کو کم تر سمجھتا ہے بلاول کو صاحبہ کہنے کے حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان کے دعوے کے مطابق میں اسے زبان کی پھسلن نہیں سمجھتا اور اگر یہ زبان کی پھسلن ہے تو امید ہے آئندہ نہیں ہوگی اور اگر ہو تو پھر وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کو اپنے عہدے پر رہنا نہیں چاہئے۔وہ جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ سے گفتگو کررہے تھے۔ماہر قانو ن عمران ملک نے بتایا کہ پاکستان میں ہر روز 12 سو بچے سگریٹ نوشی کا آغاز کرتے ہیں، ملیریا ڈے کا ذکر کیا گیا، بتایا گیا کہ پاکستان میں ملیریا کے سالانہ 3لاکھ کیسز سامنے آرہے ہیں،بلوچستان ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،رہنماپی ٹی آئی ولید اقبال، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صداقت علی عباسی، سینئر صحافی سلیم صافی نے بھی گفتگو میں حصہ لیا جبکہ کراچی شہر میں گھر بیٹھے ادویات پہنچانے والے ادارے ’’دواگو“ کے سربراہ عرفان خان اور گلوکار احمد جہانزیب بھی پروگرام میں شریک تھے۔چترال کی فٹبالر کرشمہ علی کے حوالے سے پروگرام میں بتایا گیا کہ کرشمہ آج کل چترال کی لڑکیوں کو فٹبال ٹریننگ دے رہی ہیں کرشمہ کو سخت مخالفت اور دھمکیوں کا سامنا ہے مگرانہوں نے لڑکیوں کے لئے ایک فٹبال کلب کھولا ہے جو شہر سے کافی دور ہے اور اس کے لئے ٹرینی لڑکیوں کو چار گھنٹے تک سفر کرنا پڑتا ہے۔امریکی نوجوان کی جانب سے ایپل کمپنی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے ۔ 18 سالہ عثمان کو سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے چوری کی وارداتوں سے منسلک کردیا گیا امریکی نوجوان کو کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا ‘ عدالتوں کا سامنا بھی کرناپڑا ۔کیونکہ عثمان جس اسٹور میں بھی جاتا اسے پکڑلیا جاتا۔فیصل آباد میں فحش وڈیوز بنانے والا گروہ سامنے آگیا ہے۔
تازہ ترین