• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور ہوگئی۔

سیشن جج لاہور نے ہتک عزت کا دعوی فوری طور پر دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے،جس پر علی ظفر نے ان کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

میشا شفیع نے گزشتہ ایک سال سےدعویٰ کی سماعت کرنے والے جج پر چند روز پہلے جابنداری کا الزام لگایا تھا اور استدعا کی تھی کہ مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔

ہتک عزت کیس میں سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ میشا شفیع کے وکلا اس جج کانام بتادیں جس پر اعتماد ہے۔

گلوکارہ کے وکلاء نے کہا کہ کیس کسی بھی دوسرے جج کے پاس منتقل کردیں۔

گلوکار و اداکارہ علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد سے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیا ہے۔

اب ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ 11مئی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین