• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20کرکٹ میں ندا ڈار کی دوسری تیز ترین نصف سنچری

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایشیا کی تیز ترین جبکہ دنیا کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنالی۔

ندا ڈار نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف بینونی میں چوتھے ٹی20 میچ کے دوران 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے سرانجام دیا۔

انگلینڈکی سوفی ڈیوائن 18گیندوں پرففٹی بناکرورلڈ رکارڈ ہولڈرہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی، جبکہ پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک سے برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین