• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل پلازوں، میرج ہالز سمیت 89 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں 89کمرشل پلازہ، میرج ہالز، ہاسپٹلز، سکولز اور بینکوں کے باہر لگائے جانیوالے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کارروائی کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، ایم او پلاننگ کی جانب سے لکھے جانیوالے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹرعمران سکندر بلوچ نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، بتایا گیا ہے کہ 89کمرشل پلازہ، میرج ہالز، سکولز اور بینکوں کے باہر پارکنگ سٹینڈ پر شہریوں سے پارکنگ فیس کی مد میں بھتہ وصولی کی جارہی ہے جبکہ بھتہ خوری میں میونسپل کارپوریشن آفیسران بھی شامل ہیں ، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سی پی او ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی پارکنگ سٹینڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ لگانے والے کمرشل پلازہ، میرج ہالز، ہسپتالوں کی فہرست میں شاہ شمس میرج ہالز، مون میرج ہال، بی جی میرج ہال، مرحبا میرج ہالز، الربرکت میرج ہال روپ ، جالندھر، گلستان، بسمہ اللہ ، شنگریلا، کپل، نادرا، الخالق، جناح ہسپتال، خان میڈیکل سٹی دربار شاہ شمس، تھانہ کپ، المائدہ پیزا سمیت 89 کمرشل عمارتوں کی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔
تازہ ترین