پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی برطانیہ میں پیشہ پینے کی ویڈیوپر برطانوی قانون کے ماہرین کی رائے بھی سامنے آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق برطانوی قوانین کے مطابق بچوں کو شیشہ کیفے میں لے جانا جرم ہے، ایسے والدین کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق شیشہ کیفے عوامی مقام ہے،نجی جگہ نہیں اس لئے وہاں ویڈیو بنانا بھی غیر قانونی عمل نہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مراز نے ویڈیو بنانے والے پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اجازت اور پرائیوسی کی پرواکیے بغیر ویڈیو بنائی گئی جبکہ ان کا بچہ بھی ساتھ تھا،وہ ڈنر کےلئے باہر گئے تھے۔
ثانیہ مرزا کا بیان سامنے آنے کے بعد برطانوی قانون کے ماہرین نے کہا کہ 17 سال سے کم عمر بچوں کو شیشہ کیفے میں لے جانا جرم ہے، ایسے والدین کو سزا بھی ہو سکتی ہے، شیشہ کیفے عوامی مقام ہے وڈیو بنانا بھی غیرقانونی عمل نہیں۔
دوسری طرف پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مانچسٹر میں پیشہ پینے کی ویڈیو پر پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق میچ کی رات کسی کھلاڑی نےکرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی،کھلاڑی اپنے اہلخانہ کےساتھ میچ سے 2روز قبل مینجمنٹ سےاجازت لےکرباہر گئےتھے،میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کےمطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔
بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر پاکستانی شائقین نے مانچسٹر میں احتجاج کیا۔