• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی کے مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنے کا وقت آگیا ، وزیر صحت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بڑھتی آبادی کے مسئلے پر سنجیدگی سے سوچا جائے حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے مگر عوام کے تعاون کے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔و ہ ’’وش 2ایکشن‘‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ زیادہ آبادی ہے اسی وجہ سے پاکستان میں کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ادھر محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پالیسی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس 22جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت کرینگے۔
تازہ ترین