• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت کا نوٹس،کارروائی کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامی افسران کی جانب سے ہسپتالوں اور مختلف محکموں کی مانیٹرنگ جاری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان ظہیر عباس شیرازی نے شجاع آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، اراضی ریکارڈ سنٹر اور عارضی مویشی منڈی کا اچانک معائنہ کیا، معائنے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اپنے آفس میں موجود نہیں تھے جبکہ متعدد ڈاکٹرز اپنے رومز سے غائب تھے اور مریضوں کاہسپتال میں رش تھا اومریض گیلریوں میں بیٹھے ڈاکٹرز کی راہ تک رہے تھے،انہوں نے ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی جس پرڈپٹی کمشنر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای اوہیلتھ کو ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی کرکے آگاہ کیا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عباس شاہ نے اولڈ ہوم کا دورہ کیا اور ضعیف العمر افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے،انہوں نے ریڈ کریسنٹ کے گلگشت اور جلیل آباد میں قائم ہسپتالوں کا بھی معائنہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا احمد رضا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین