• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،32 مشتبہ افراد گرفتار

Latest News
پشاور.......پشاورکےعلاقہ فقیرآباداور ملحقہ علاقوں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے روز فقیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسزکےسرچ آپریشن کے دوران 12 افغان مہاجرین سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں قتل و اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری بھی شامل ہیں۔

لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔
تازہ ترین