• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھمبوں پر کیبل اور انٹرنیٹ تاریں بڑاخطرہ ہیں، کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پرکیبل اور انٹرنیٹ کی تاریں بڑاخطرہ ہیں، متعلقہ اداروں سے کے الیکٹرک تنصیبات کےگرد تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں،19اگست سے سخت کارروائی کی جائیگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کرنٹ لگنے کے واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے،بیشتر واقعات گھروں کے اندر پیش آئے۔

دوسری جانب نیپرا نے کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف با ضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، سینئر افسروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم 15 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

تازہ ترین