• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو سوسائٹیز کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر نے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کوآپریٹوسو سا ئٹیز کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس ویب سائٹ پر کوآپریٹو سو سا ئٹیز سے متعلق جامع ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے جبکہ کوآپریٹو سو سا ئٹیز سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی سیل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سیکریٹری کوآپریٹو سو سا ئٹیز اختر علی برگڑی، رجسٹرار کوآپریٹو سو سا ئٹیز محمد علی شیخ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کراچی نوید عباسی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے سیکریٹری کوآپریٹو سو سائٹیز اختر علی برگڑی نے بتایا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں 1175 کوآپریٹو سو سا ئٹیز ہیں جن میں سے 495 کراچی میں، 41 حیدرآباد میں، 10ٹنڈو الہ یار میں،12بدین میں، 41ٹھٹھہ میں، 12دادو میں، 34جامشورو میں، 70سکھر میں،12گھوٹکی میں، 29نوشہرو فیروز میں،51خیرپور میں، 16 لاڑکانہ میں، 113 شکار پور میں،50 جیک آباد میں، 19 کشمور میں، 22 میرپور خاص، 47سانگھڑ میں اور 89عمر کوٹ میں واقع ہیں، صوبائی وزیر نے اس موقع پر کوآپریٹو سو سا ئٹیز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینارز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین