• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کئی دوسرے ممالک نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے، بھارت سے خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کئی ممالک نے ثالثی کی پیشکش کی ہے مگر بھارت مذاکرات کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی بھارت سے کوئی خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں۔

بھارت مذاکرات کے لیے تیار نہیں


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کو دوبارہ قونصلر رسائی دینگے نہ اسرائیل کو تسلیم کرینگے، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیریوں کو حقوق دیے جائیں۔

دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہندواڑا اور سوپور میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، 10 ستمبر کو انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکا اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرت پر کئی ملکوں نے ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بیک ڈور سفارت کاری نہیں ہو رہی۔

تازہ ترین