• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کی افواہیں ہماری سیاسی تاریخ میں سچ ثابت ہوتی رہی ہیں، تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پرگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال ن لیگ کی حکومت سے ڈیل کی افواہوں کی تردید، وزیراعظم نے ایک بار پھر ڈیل کے امکانات کو مسترد کردیا، وزیراعظم کو بار بار افواہوں پر وضاحت دینے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ڈیل کی خبریں افواہیں نہیں ہیں،نواز شریف ڈیل نہیں کریں گے اپنی شرائط پر ہی باہر آئیں گے،وزیراعظم ڈیل کے امکانات کو اپنے خوف کی وجہ سے مسترد کررہے ہیں، بابر ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اتنی زیادہ مرتبہ ڈیل کے امکانات کو مسترد کرچکے ہیں کہ شک ہورہا ہے کہیں واقعی ڈیل تو نہیں ہو رہی،نواز شریف کو ریلیف دینے میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا،ممکن ہے عمران خان بھی احتجاجاً کسی سے کہہ رہے ہوں کہ ہم نے ڈیل نہیں دینی ہے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ صحافی اور پارٹی کے لوگ بھی جانتے ہیں کہ ڈیل کیلئے کن سے رابطے ہورہے ہیں، نواز شریف فی الحال ڈیل لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں لیکن پارٹی میں بڑا گروپ ان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بارے میں افواہیں ہماری سیاسی تاریخ میں درست ثابت ہوتی رہی ہیں، 2000ء میں پارٹی کو کچھ نہیں پتا تھا اور نواز شریف اچانک فیملی سمیت ملک سے اچانک چلے گئے تھے، وزیراعظم ڈیل کی اس لئے مزاحمت کر رہے ہیں کہ اس صورت میں ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، فوری طور پر نہ نواز شریف کیلئے کوئی ریلیف نظر آرہا ہے نہ عمران خان کیلئے کوئی صاف راستہ نظر آرہا ہے، پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں فیصلہ مریم نواز کیلئے سیٹ بیک ہے، عدالت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی صدر، قائم مقام صدر یا جنرل سیکرٹری نہیں بن سکتیں۔
تازہ ترین