• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں شہادت حضرت امام حسینؓ کانفرنس آج ہوگی

برمنگھم (ابرار مغل) بزم الخیریہ برطانیہ کے زیراہتمام فضلیت شہادت حضرت امام حسینؓ کانفرنس آج شام برمنگھم میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی پاکستان کی نامور روحانی ہستی اور دربار عالیہ مرشد آباد پشاور کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر شیخ محمد بدر عالم جان ہوں گے۔ کانفرنس میں بزم الخیریہ اور مرشد آباد کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، شیخ محمد بدر عالم خان واقعہ کربلا کی فضلیت اور اہمیت پر سیرحاصل خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے برمنگھم کے علاوہ مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔ دریں اثناء پروگرام کے منتظمین فہد حمید چوہدری، سید محمدعلی، راجہ عبدالقیوم، ڈاکٹر نوید الظفر نے کہا کہ محرم کے حوالے سے منعقدہ اس کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو بتانا ہے کہ اسلام کی آبیاری اور تحفظ کے لئے کیسے قربانیاں دی گئیں۔
تازہ ترین