• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نقاب پوش ملزمان کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کا لگتا ہے، ملزمان نے چلتی گاڑی پر 5 سے 6 گولیاں چلائیں، جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کو مل گئی ہے۔

حاصل ہونے والی واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں متاثرہ فیملی یوٹرن لے کر جوہر چورنگی جانے کے لئے مڑتی ہے، جہاں پر پہلے سے موجود ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر شہریوں کو گاڑی کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی تاکہ ملزمان کے چہرے واضح ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلستان جوہر میں کمسن لڑکی سے زیادتی

دوسری جانب متاثرہ خاندان نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ مقتول سلمان اپنی بہن کو اسپتال لے کر جارہا تھا، گاڑی میں مزید 2 خواتین بھی تھیں تاہم وہ محفوط رہیں۔

تازہ ترین