• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز میں عمر اکمل اور احمد شہزاد نے اپنی کارکردگی سے سب کو مایوس کیا۔ عمر اکمل دونوں میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے بھی اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کیا۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مستقبل میں موقع دیا جائے گا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پہلے ٹی 20 کی شکست کے بعد کہا تھا کہ چاہے جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی قریب ہے، ہمیں علم ہے کہ ٹیم کو کس طرح آگے لے کر جانا ہے، صبر سے کام لینا ہوگا، کوشش کروں گا کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف ہو۔

2015ءکے عالمی کپ کے اختتام پر موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ان دونوں (عمر اکمل اور احمد شہزاد) کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم میں واپس آنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے دوسرے ٹی 20 میں بھی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دیا مگر نتیجہ اس بار بھی خاص نہ آیا۔ مصباح کے بیان کو مدنظر رکھا جائے تو ایسا لگ رہا ہے کہ شاید مستقبل میں بھی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو موقع دیا جائے مگر فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

سری لنکا نے   پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی


واضح رہے کہ سری لنکا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست سے دوچار کردیا ہے اور سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔

تازہ ترین