• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی قوتوں کی نظریں وسائل پر، سازشیں ناکام بنائیں گے، بی این پی

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے ایک بیان میں ضلع گوادر کی نومنتخب کابینہ کے صدر کہدہ علی، سینئر نائب صدر عامر اقبال، نائب صدر امام بخش بلوچ، جنرل سیکرٹری ماجد سہرابی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی، جوائنٹ سیکرٹری غفار حسن، انفارمیشن و ثقافتی سیکرٹری محسن رحیم، فنانس سیکرٹری بشیر اکبر،لیبر سیکرٹری امجد اسلم خواتین سیکرٹری عارفہ عبداللہ، کسان و ماہی گیر سیکرٹری ساجد رحیم، ہیومن رائٹس سیکرٹریحنیف راج، پروفیشنل سیکرٹری فیصل مختیار سمیت تمام نومنتخب کونسلران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو سیاسی اورتنظیمی حوالے سے مضبوط فعال بنائیں گے، نیپ کے بعد آج بلوچستان کے محکوم اقوام کچلے ہوئے طبقات مظلوم عوام کی نظریں بلوچستان نیشنل پارٹی پر مرکوز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ پارٹی نے کبھی اپنے عوام کو مشکل حالات میں غیر جمہوری قوتوں اور کے سامنے تنہا نہیں چھوڑا۔بلوچستان قدرتی دولت سے مالا مال خطے پر ان قوتوں کی نظریں ہیں جو یہاں کے وسائل کو اپنے معاشی بحران سے نکالنے کی خاطر اپنے استعمال میں لاکر ہزاروں سالوں سے آباد بلوچوں کو بے دخل کرتے ہوئے ان کو اقلیت میں بدل کرکے اپنے توسیعی پسندانہ پالیسیوں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح بحرہ بلوچ آنے والے دنوں اور موجودہ حالات کا مرکز ہوگا۔بی این پی کے فکری و نظریاتی دوست اپنی قومی وطنی ذمہ داریوں سے بروقت سیاسی سوچ فکر سے لیس ہوکر سازشوں کو بے نقاب کریں۔
تازہ ترین