• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایتھوپیا کے وزیراعظم امن کا نوبل انعام جیت گئے

ایتھوپیا کے وزیراعظم امن کا نوبل انعام جیت گئے


کراچی (نیوزڈیسک ) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو ہمسائیہ ملک ایریٹریا کے ساتھ امن بحال کرنے کے اعتراف میں امن کے نوبل انعام سے نوازنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم ابی احمد کو 10 دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تقریب کے دوران اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انہیں انعامی رقم کی مد میں 9لاکھ ڈالر زبھی دیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نارویجن نوبل کمیٹی نے جمعے کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کو عالمی تعاون، اور امن کی کوششوں کے اعتراف میں نوبیل امن انعام سے نوازا جا رہا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق ہمسائیہ ملک ایریٹریا کے ساتھ سرحدی تنازع کے پرامن حل کا کریڈٹ بھی وزیر اعظم ابی احمد کو جاتا ہے۔43سالہ ابی احمد دو اپریل 2018 کو ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔ ابی احمد اس سے قبل ایتھوپیا کے حساس ادارے میں بھی ملازمت کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے ایتھوپیا میں متعدد سیاسی اور اقتصادی اصلاحات متعارف کروائی تھیں۔

تازہ ترین