• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ جنگ پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے کوئی کچھ بھی کہے لیکن امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔

عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو


یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا تھا۔ دورہ ایران کے دوران صدر روحانی سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ، دونوں ممالک بات چیت سے مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کے دورہ تہران کا اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، دوروں کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔

تازہ ترین