• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزادہ ولیم اور کیٹ پہلی بار یونیورسٹی میں ملے، وہیں سے رومانس شروع ہوا

لاہور(صابرشاہ)تحقیق سے پتہ لگتاہےکہ شہزادی کیٹ،ڈچزآف کیمبرج اپنےخاوندشہزادہ ولیم ڈیوک آف کیمبرج سےچھ ماہ اوربارہ دن بڑی ہیں۔ 

شہزادہ ولیم 21جون1982کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کیٹ 9 جنوری 1982 کو دنیا میں آئیں۔ شہزادہ ولیم آرتھرفلپ لوئی کیتھرین الزبتھ میڈلٹن (المعروف کیٹ) سے سکاٹ لینڈ میں یونی ورسٹی آف سینٹ اینڈریو میں ملے تھے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد


کیتھرین نے 2005میں آرٹ ہسٹری میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی جبکہ شہزادہ ولیم نے جیوگرافی میں ایم اےکےساتھ گریجوایشن کی۔ برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ولیم کے پاس ہی سب سے بڑی تعلیمی ڈگری ہے۔ 

شہزادہ ولیم سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی گئے اورمزید شاہی فرائض حاصل کرنا شروع کیےتو کیتھرین نے کئی نوکریاں کیں ان میں جگسا کیلئے اسسٹنٹ ایکسسریزبائیراور اپنی فیملی کی پارٹی سپلائی کمپنی میسرز پارٹی پیسز کیلئے کام کیا اور وہیں سے رومانس شروع ہوا۔ 

ویسے پاکستان کے سب سے پہلے صدر اسکندر مرزا اور ان کے جانشین ایوب خان اور اس وقت کے پہلے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجرجنرل سید شاہدحامد سب سے نمایاں سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی کےالومینائی ہیں، انھوں نے پاکستانی مسلح افواج میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ 

ولیم اورکیٹ میں2007میں علیحدگی ہوئی۔ شہزادےنےمبینہ طورپر کیتھرین کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ شادی کیلئے تیار نہیں تھا اور شہزادہ چارلس اپنے بیٹےکی شادی اس طرح نہیں چاہتے تھےجس طرح انھوں نے شہزادی ڈیانا سے کی تھی۔ کچھ ماہ بعد شہزادہ ولیم اور کیتھرین دوبارہ اکٹھے ہوگئے۔ 

ولیم نے کیٹ کواپنی ماں شہزادی ڈیاناکی ہیرے کی انگوٹھی کےساتھ شادی کیلئے پرپوز کیا جو شہزادہ ہیری کو ان کی موت کے بعد ملی تھی۔ بھائیوں کے درمیان یہ طے پایاتھاکہ جس کی شادی پہلے ہوگی وہ انگوٹھی لے گا۔ اس وقت جوڑے کی رہائش گاہ لندن میں 22کمروں والا اپارٹمنٹ 1A جو کینسٹن پیلس میں واقع ہے۔ 

شاہی خاندان نے دسمبر2012میں اعلان کیاکہ کیتھرین حاملہ ہے۔ انھیں ’’ہائیپر یمسزگریویڈ ایرم‘‘ کےباعث ہسپتال داخل کرایاگیا، اس کے باعث صبح کے وقت متلی ہوتی ہے۔ کیٹ اس کے بعد بھی دو بارحاملہ ہوئیں اور انھیں یہ ہی بیماری لاحق ہوئی۔ 

ان کا شہزادہ جارج الیگزینڈرلوئی آف کیمبرج 22جولائی2013کو پیدا ہوا۔ شہزادہ ولیم مستقبل کے پہلے بادشاہ یاملکہ تھے جو ہسپتال میں پیداہوئے۔

تازہ ترین