آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل دی، عائشہ عمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل دی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ عائشہ عمر


عائشہ عمر نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میری کچھ مجبوریاں ہیں کہ میں بہت زیادہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کرسکتی، ابھی بھی ایکسیڈنٹ کے کچھ زخم باقی ہیں، مجھے ایکسیڈنٹ سے قبل بالکل نہیں معلوم تھا کہ بے چینی کیا ہوتی ہے، لوگوں سے سنتی تھی تو عجیب لگتا تھا، خود پر گزری تو بے چینی کا مطلب سمجھ میں آ یا۔

یہ بھی پڑھیے: اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

ایک سوال کے جواب میں ’ٹوٹی فروٹی‘ فیم فلم اسٹار عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے کچھ فیصلے غلط کئے، دو تین فلمیں چھوڑ دیں تھیں، جس کا مجھے افسوس ہے میری ایک فلم ’رہبرا‘ بدقسمتی سے مکمل نہیں ہو سکی تھی، اب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عاطف اسلم نے سارہ سے شادی کی وجہ بتادی

فلم ’رہبرا‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میرا کردار اس فلم میں بہت دلچسپ ہے۔

عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں، وہ ایک ورسٹائل فنکارہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں، اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔

انٹرویو کے دوران عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی تصویروں پر بہت تنقید کی جاتی ہے، تو آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہتر پیار کرتے ہیں، جیلیسی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے، میں اس کو بھی انجوائے کرتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید